اسلام آباد(سٹآف رپورٹ)
پاکستان نے بھارت کے مقبوضہ کشمیر میںعید الضحیٰ کے موقع پر نماز عید پر سخت پابندی عائد کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی غاصب افواج نے مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے عوام کو نماز عید سے روکنا انتہائی قابل مذمت ہے۔بھارتی اقدام بنیادی انسانی حقوق کے بھی منافی ہے بھارت کورونا وباء کو مقبوضہ کشمیر کے عواج کی مذہبی آزادی چھپننے کے لیے استعمال کررہا ہے اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارتی غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لے۔