اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 77 ہزار 402 ہوگئی۔ مہلک وائرس نے 32 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 924 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 114 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 92 ہزار 655، سندھ میں ایک لاکھ 20 ہزار 52، خیبر پختونخوا میں 33 ہزار 845، بلوچستان میں 11 ہزار 708، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 90، اسلام آباد میں 14 ہزار 987 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 65 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 19 لاکھ 52 ہزار 730 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 628 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 46 ہزار 131 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 179 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 32 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار 924 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 138، سندھ میں 2 ہزار 189، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 192، اسلام آباد میں 165، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 53 اور آزاد کشمیر میں 51 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔