نیب نے آصف زرداری اور نواز شریف کے توشہ خانہ سے تحفے میں ملنے والی گاڑیاں منجمد کردیں
اسلام آباد(ویب ڈیسک )نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے توشہ خانہ سے تحفے میں ملنے والی گاڑیاں منجمد کردی ہیں۔نیب نے احتساب عدالت کو بتایا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور نواز شریف کو توشہ خانہ سے تحفے میں ملنے والی گاڑیاں منجمد کر دی ہیں۔ نیب نے آصف علی زرداری کی تین گاڑیوں کی ملکیت منجمد کردیں جن میں دو بی ایم ڈبلیو اور ایک لیکسز گاڑی شامل ہے۔نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی توشہ خانہ سے لی جانے والی مرسیڈیز کی ملکیت بھی منجمد کردی۔احتساب عدالت نے نیب سے تمام گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ احتساب عدالت کے جج اصغر علی نیب کے تفتیشی افسر سے 5 اگست کو تمام ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔