سعودی عرب: شاہ سلمان صحتیابی کے بعد اسپتال سے رخصت

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں پتے کا کامیاب آپریشن کیا گیا تھا

ریاض( ویب ڈیسک) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو کامیاب سرجری کے بعد اسپتال سے رخصت کردیا گیا ہے۔سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال ریاض سے رخصت کیا گیا ہے۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں پتے کا کامیاب آپریشن کیا گیا تھا۔ انہوں نے کامیاب آپریشن کے بعد ڈاکٹروں کے مشورے پر کچھ وقت اسپتال ہی میں آرام کیا۔سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز 20 جولائی 2020 کو کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت متعدد عالمی لیڈروں اور سربراہان حکومت نے دوران علاج ان کی نہ صرف خیریت دریافت کی بلکہ نیک تمناوں کا بھی اظہار کیا

#/S