سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عید الاضحی منائی گئی

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں روح پرور اجتماعات

 لوگوں کی بڑی تعداد نے نماز عید ادا کی

اسلام کی سربلندی، امت مسلمہ کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں

مکہ مکرمہ( ویب ڈیسک)سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں میں جمعہ کوعیدالاضحی منائی  گئی، مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں روح پرور اجتماعات ہوئے۔ حاجیوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے نماز عید ادا کی۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت سعودی عرب میں نماز عید کے اجتماعات کے موقع پر سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا اور احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد کیا گیا۔ اس موقع پر اسلام کی سربلندی، امت مسلمہ کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔متحدہ عرب امارات، مصر، کویت، اردن، بحرین اور قطر میں عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی۔ انڈونیشیا، ایران، مصر اور ملائیشیا میں بھی عید سادگی سے منائی  گئی، لوگ سنت ابراہمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کر رہے ہیں۔یورپ اور امریکا میں بھی مسلمانوں نے جمعہ کو عید منا ئی۔ ترکی کی تاریخی مسجد آیا صوفیہ میں بھی نماز عید کا اجتماع ہوا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر ایس او پیز کا بھی خیال رکھا گیا

#/S