کورونا وائرس ،ملک بھر میں مزید 17افراد جاں بحق،اموات 6129ہو گئیں
730 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد 2 لاکھ85 ہزار921 ہو گئی ،263193صحتیاب ،785 کی حالت تشویشناک
سندھ میں 124556،پنجاب 94715،خیبرپختونخوا34859،بلوچستان11956،اسلام آباد میں 15296 کیسز ہو گئے
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی مجموعی تعداد6ہزار129ہوگئی اور16 ہزار 599 ایکٹیو کیسز ہیں۔ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 730 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی طور پر 2 لاکھ85ہزار921 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جبکہ2 لاکھ 63 ہزار 193 صحتیاب ہوئے،785 کی حالت تشویشناک ہے ۔سندھ میں کوروناکے ایک لاکھ 24 ہزار 556 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب94 ہزار715، خیبرپختونخوا34 ہزار859، بلوچستان11ہزار956، اسلام آباد15زار296، آزاد کشمیر2ہزار157 اور گلگت میں کورونا کیسزکی تعداد 23ہزار82ہوگئی ہے۔پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 177، سندھ میں 2 ہزار 290، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 235، اسلام آباد میں 172، بلوچستان میں 138، آزاد کشمیر میں 59 اور گلگت بلتستان میں 58 ہو چکی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 20ہزار 631ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک21 لاکھ 86 ہزار 442ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ ملک بھرکے ہسپتالوں میں 147 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں۔ ہسپتا لوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے۔ ملک بھر میں 735 ہسپتا لوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں اور اس وقت ایک ہزار 344 مریض ہسپتا لوں میں داخل ہیں۔ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21مئی تک ہوئیں۔