ملک میں کورونا وبا کے فعال کیسزکی تعداد گھٹ کر16 ہزار475 ہوگئی، این سی اوسی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 753 نئے کیسزاورمزید 10 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ سیکیورٹی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 753 نئے کیسز اور10 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 86 ہزار674 تک پہنچ گئی تاہم مجموعی اموات کی تعداد 6139 ہو گئی ہے۔ ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 64 ہزار 060 ہوگئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار929، پنجاب میں مریضوں کی تعداد 94 ہزار865 رپورٹ، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثرمریضوں کی تعداد 34947 ، بلوچستان میں تعداد 12044، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15323، آزاد جموں و کشمیر2164 اورگلگت میں 2402 ہو گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 ہزار221 ٹیسٹ کیے گئے،  ملک بھرمیں اب تک 22 لاکھ 5 ہزار664 ٹیسٹ ہو چکے، ‏ملک بھرکے اسپتالوں میں 144 مریض وینٹی لیٹرپرہیں، اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے، ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں، ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں، اس وقت 1 ہزار 341 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔

Editor

Next Post

فرانس، 15 اگست کو یوم سیاہ منانے کی تیاریاں مکمل

جمعرات اگست 13 , 2020
15 اگست کو یوم سیاہ منانے کی تیاریاں مکمل، اس روز صبح دس گیارہ بجے فرانس میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی انڈیا سفارت خانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا آغاز کریں. 15 اگست کو جس دوران بھارتی سفارت خانہ میں یوم جمہوریت کی تقریبات شروع ہوں گیں اس دوران […]