سری نگر(ویب ڈیسک)
جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں بھارتی فوج سے جھڑپ میں حزب المجاہدین کے کمانڈرآزاد عرف ریحان للہاری شہید ہو گئے ہیں۔ پلوامہ کے کامرازی پورہ علاقے میں بھارتی فوج نے بدھ کی صبح محاصرہ کر لیا تھا۔ محاصرے اور تلاشی کارروائی کے دوران نوجوان شہید ہوا۔ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ نے بدھ کے روزمیڈیا کوبتایا کہ پلوامہ تصادم میں حزب المجاہدین کا ایک کمانڈر ، آزاد عرف ریحان للہاری مارا گیا ہے ۔کے پی آئی کے مطابق اس سے قبل اسی علاقے میں ہوئے ایک حملے میں ایک ہندوستانی فوجی ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا تھا۔ شمالی ضلع کپوارہ میں بھارتی فورسز نے5 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ تلاشی مہم کے دوران 22سالہ نوجوان پرویز احمد بٹ ولد عبداللہ بٹ ساکنہ لالپورہ لولاب35سالہ الطاف احمد میر ولد عبداللہ میر ساکنہ حاجی بل باری زیب کالا روس ،35سالہ غلام محمد کوہلی ولد غلام حسن ساکنہ وار نو لولاب ا،44سالہ نظام الدین گوجر ولد محمد یعقوب ساکنہ گو جر پتی بانڈی پورہ اور29سالہ عبدالقیوم گوجر ولد میر زا گوجر ساکنہ کھن نورا بانڈی پورہ کو گرفتار کیا گیا ۔ حکام نے دعوی کیا ہے کہ گرفتار ہونے والے حریت پسند ہیں۔شمالی کشمیر میں بانڈی پورہ ضلع کے حاجن علاقے میں جہانگر عرف عاقب ساکن کرالہ گنڈ ہندوارہ کوبدھ کے روز گرفتار کر لیا گیا ہے پولیس نے دعوی کیا ہے کہ جہانگر کا تعلق لشکر طیبہ سے ہے۔جنوبی قصبہ ترال اور وسطی ضلع بڈگام کے کئی علاقوں میں بھارتی فورسز نے تلاشی کارروائیاں عمل میں لائیں ۔علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی اور گھر گھر تلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ شنکر پورہ پکھر پورہ بڈگام کو فوج نے محاصر میں لیا