اسلام آباد (ویب ڈیسک)

کشمیری آج بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں، قابض فورسز نے خوف کے مارے مقبوضہ وادی کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا، ایل او سی کے دونوں اطراف عوام احتجاج کر رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل شٹر ڈاؤن ہے، جگہ جگہ ریلیوں کے پروگرام نے بھارت کو خوف میں مبتلا کر دیا۔ کشمیریوں کو احتجاج سے روکنے کے لیے بھارتی قابض فوج نے ایک سال سے جاری فوجی محاصرہ مزید سخت کر دیا، پوری وادی کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا، انٹرنیٹ کا بلیک آؤٹ کر دیا گیا، ہر جگہ ناکے ہیں۔

بزرگ حریت رہنما سیدعلی گیلانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دوسروں کے حق آزادی دبانے والی قوم کو یوم آزادی منانے کا حق نہیں۔ بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں کی حمایت میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

اس سے قبل کشمیریوں نے 14 اگست بھرپور انداز میں منایا، سری نگر کے علاقے صورہ میں سبز ہلالی پرچم کیساتھ پریڈ کی گئی۔ بھارتی سنگینی سے بے خوف نوجوانوں نے جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگائے۔ریاست بھر کی طرح نیلم میں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پرمنایاگیا۔ضلعی انتظامیہ اور تاجران کے اشتراک سے بھارت مردہ باد ریلی کاانعقاد کیاگیا۔شرکاء ریلی نے سراوربازوں پرکالی پٹیاں باندھ کرسیاہ پرچم اٹھارکھے تھے۔بھارت کیخلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے ہوتے ہوئے شہدائے بن تل چوک تک پہنچی جہاں تاجران کے ایک بڑے جلسوس کیساتھ ملکر لاری اڈہ تک بھارت کیخلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے جلسہ کی شکل اختیار کرگئی۔ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر اٹھ مقام سید عمران عباسی نقوی کررہے تھے۔ مال آفیسر نیلم خواجہ سلطان،ڈی ایس پی سردار ظہیر،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر عنایت علی قاسمی،صدربازار عبدالرشید اعوان، سیکرٹری جنرل خواجہ انیس علی،صدرپرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن آفتاب تبسم،شراف حسین ملک،عثمان،سمیت وکلاء، تاجران،صحافیوں سمیت ہرمکتبہ فکر کے شہریوں نے شرکت کی۔مرکزی ریلی کے علاوہ سب ڈویژن شاردہ میں اسسٹنٹ کمشنر شاردہ راجہ عظیم کی قیادت میں اور کیل میں تحصیلدار خواجہ فاروق کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔اس موقع پرمقررین کاکہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے لیے قربانیوں میں ہمارا خون بھی شامل ہے۔ ہم مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کشمیریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ کشمیری کی آزادی تک کسی صورت چین سے نہیں بیٹھیں گئے۔ بھار ت کی جانب سے آرٹیکل 375اور 35Aکاخاتمہ کشمیریوں کے تشخص کوتبدیل کرنے کامذموم ایجنڈاہے جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے۔مقررین نے اقوام عالم سے مطالبہ کیاکہ مقبوضہ وادی کشمیرمیں رائے شماری کاوعدہ پوراکیاجائے کشمیری رائے شماری کے تحت اپنے مستقبل کافیصلہ کرینگے انہوں نے کہاکہ اُس پار کشمیری بھائیوں نے عزت، جان ومال سمیت مستقبل کی قربانیاں دیں۔اسی طرح اہل نیلم پاکستان وکشمیرسمیت 73سال سے اپنی جانوں کے نذرانے دیتے چلے آرہے ہیں۔