اسلام آباد (ویب ڈیسک)
ملک بھر میں کوروناوائرس کے وار جاری ہیں اور گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 10مریض انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد6ہزار139ہوگئی جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 753نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں 783 کوروناوائرس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 867مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ ملک میں کوروناوائرس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی شرح92.1فیصد ہو گئی ہے جبکہ پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.1فیصد ہے۔اس وقت ملک بھر میں ایکٹوکوروناائرس مریضوں کی تعداد 16,475ہے۔ کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کے اعتبار سے صوبہ سندھ ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ کوروناوئرس کے ایکٹو مریضوں کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جمعرات کے روز جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی مجموعی تعداد6ہزار139ہوگئی ہے اور دو لاکھ86 ہزار674 کیسز رپورٹ ہوئے۔سندھ میں کوروناکے ایک لاکھ 24 ہزار 929 کیسزرپورٹ ہوئے۔ پنجاب94 ہزار865، خیبرپختونخوا34ہزار947، بلوچستان12ہزار44، اسلام آباد15زار323، آزاد کشمیر2ہزار164اور گلگت میں کورونا کیسز کی تعداد 24ہزار2ہوگئی ہے۔پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 179، سندھ میں 2 ہزار 297، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 235، اسلام آباد میں 173، بلوچستان میں 138، آزاد کشمیر میں 59 اور گلگت بلتستان میں 58 ہو چکی ہے۔اس وقت آزاد کشمیر میں ایکٹو کوروناوائرس مریضوں کی تعداد 134رہ گئی ہے جبکہ آزاد کشمیر میں اب تک 1,971مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں ایکٹو کوروناوائرس مریضوں کی تعداد342ہے جبکہ گلگت بلتستان میں اب تک 2,002مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ اسلام آباد میں اس وقت ایکٹو مریضوں کی تعداد2,130ہے جبکہ اسلام آباد میں اب تک 13,020مریض مکمل طور پر صحتیا ب ہو چکے ہیں۔بلوچستان میں اس وقت ایکٹو کوروناوائرس مریضوں کی تعداد1,448ہے جبکہ بلوچستان میں 10,458مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اس وقت کوروناوائرس کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 1,464ہے جبکہ خیبر پختونخوا میںاب تک 32,248مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ صوبہ سندھ میں اس وقت ایکٹو کوروناوائرس مریضوں کی تعداد4,660ہے جبکہ صوبہ میں اب تک 117,972مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ صوبہ پنجاب میں ایکٹو کوروناوائرس مریضوں کی تعداد 6,297ہے جبکہ صوبہ میں اب تک 86,389مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 22 لاکھ 5 ہزار 664 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 ہزار 221 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 64 ہزار 60 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 783 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور132ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)کی جانب سے محرم الحرام میں کورونا کے دوبارہ پھیلا کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران کورونا وائرس کے خلاف موثر اقدامات کے ذریعے عوام کا تحفظ اور فلاح وبہبود کو یقینی بنایا جائے گا۔