سرینگر: (ویب ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں کے باوجود کشمیری 14 اگست منا رہے ہیں، کل (15 اگست) کو بھارت کے یوم آزادی پر پوری وادی میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔
فوجی محاصرے کے باوجود سری نگر کے در و دیوار پر پاکستان جیوے کے نعرے درج کر دیئے گئے، کشمیریوں کا کہنا تھا پاکستان کے ساتھ ان کا رشتہ لازوال ہے، حریت کانفرنس کی اپیل پر کشمیری یوم آزادی ِ پاکستان منا رہے ہیں۔
قابض فوج نے جموں جیل میں قید حریت رہنما اشرف صحرائی کی فیملی کو ان سے ملنے سے روک دیا، دیگر کشمیری رہنماوں کو بھی بھارتی سرکار کی ناجائز پابندیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
پاکستان میں بھی آج یوم آزادی کے موقع پر قوم اپنے کشمیری بھائیوں کو یاد رکھے ہوئے ہے، جشن آزادی ریلیوں میں پاکستانی پرچم کے ساتھ ساتھ کشمیری پرچم بھی لہرا رہے ہیں۔ پاکستانی حکومت کی جانب سے تحریک آزادی کشمیر کے حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کو نشان پاکستان دیا جائے گا۔