وزیر اعلی عثمان بزدارسے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کی ملاقات

وزیر اعلی عثمان بزدارسے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کی ملاقات ، سعودی سفیر نے یوم آزادی کی مبارکباد

وزیر اعلی عثمان بزدار کا سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار

سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور مشکل کی ہر گھڑ ی میں بھر پور ساتھ دیا ہے:عثمان بزدار

Saudi arab Ambassador meeting with Ch Shujhat Husian and Ch. Perviaz Alahi

لاہور (ویب ڈیسک ) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیر اعلی آفس میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی (Mr. Nawaf Bin Saeed Ahmed Al-Malkiy) نے ملاقات کیـ سعودی عرب کے سفیر نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے پاکستانی قوم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیاـوزیر اعلی عثمان بزدار نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہارکیاـملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیاـوزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ساتھ دلی اور روحانی وابستگی رکھتے ہیںـدونوں ممالک کے عوام کے درمیان اخوت اور بھائی چارے کا مضبوط رشتہ ہےـ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے گہرے دوستانہ ،برادرانہ ،مذہبی اورتاریخی تعلقات ہیںـانہوں نے کہا کہ پاکستان کی تعمیرو ترقی میں سعودی حکومت کا تعاون لائق تحسین ہےـسعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہےـسعودی عرب نے مشکل کی ہر گھڑ ی میں پاکستان کا بھر پور ساتھ دیا ہےـپاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہےـانہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور حکومت کی دن رات محنت سے کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں کامیاب رہے ہیں ـآج ہم پری کورونا پوزیشن پر آچکے ہیں ـ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کے سب سے بڑے منصوبے راوی  ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا ہے ـیہ منصوبہ گیم چینجر ہےـلاہور کے ماحول کو صاف رکھنے کے لئے نیا لاہور بسانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ـ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کی محفوظ سرمایہ کاری کے مواقع میسر ہوں گےـ سعودی عرب کے سرمایہ کار اس میگا پراجیکٹ میں بھرپور سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ـ حکومت سعودی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں دے گیـانہوں نے کہا کہ پنجاب میں سپیشل اکنامک زونز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ـ بہت جلد بہاولپور میں سپیشل اکنامک زون پر کام شروع کیا جائے گاـسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دی جائیں گی ـموجودہ حکومت نے کاروبار میں بے پناہ آسانیاں پیدا کی ہیں ـ ہماری بزنس فرینڈ پالیسیوں سے معیشت کا پہیہ چل پڑا ہے ـسعودی عرب کے سرمایہ کاروں کو ون ونڈ آپریشن کے تحت سہولتیں دیں گےـسعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکینے پنجاب میں سماجی شعبوں کی بہتری اور عوام کی ترقی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیاـ انہوںنے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے عوام مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیںـسعودی عرب اور پاکستان نے بھائیوں کی طرح ایک دوسرے کا ساتھ نبھایا ہے اور میں آج پاکستان کے عوام کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کر تاہوں ـ

#/S

Editor

Next Post

یو۔اے۔ای اور اسرائیل معائدہ کے دوررس اثرات ہوں گے،پاکستان

ہفتہ اگست 15 , 2020
یو۔اے۔ای اور اسرائیل معائدہ کے دوررس اثرات ہوں گے،پاکستان مشرق وسطی میں امن و استحکام بھی پاکستان کی کلیدی ترجیح ہے،فلسطین کے عوام کو تمام جائز حقوق  دئیے جائیں پاکستان نے اقوام متحدہ اور او۔آئی۔سی کی متعلقہ قراردادوں اور عالمی قانون کے مطابق ہمیشہ دو ریاستی حل کی حمایت کی […]