اسلام آباد (ویب ڈیسک )
ملک بھرمیں کورونا وائرس سے مزید 6افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات 6168 ہو گئیں ،670 نئے کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرین کی تعداد 288717 تک پہنچ گئی ، ایکٹو کیسز کی تعداد 16 ہزار 248 رہ گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)کے مطابق ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 717 تک جا پہنچی اور مجموعی اموات 6168 ہیں۔ ملک میں صحت یاب مریضوں کی تعداد 2لاکھ 66 ہزار 301 ہو گئی ۔سندھ میں ایک لاکھ 25 ہزار 904 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔ پنجاب 95391، خیبرپختونخوا35153، اسلام آباد 15378، آزادکشمیر2181، گلگت بلتستان2486 اور بلوچستان میں 12224 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 180، سندھ میں 2 ہزار 313، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 238، اسلام آباد میں 173، بلوچستان میں 138، آزاد کشمیر میں 60 اور گلگت بلتستان میں 60 ہو چکی ہے۔این سی او سی کے مطابق 24گھنٹوں میں ملک بھرمیں 24022 کورونا ٹیسٹ کئے گئے،769مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ،ایکٹوکیسز کی تعداد 16248ہو گئی ،266301صحت یاب ہوئے ، ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں کورونا کے 1308مریض زیرعلاج ہیں اور 141 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔