سعودی عرب میں طلاق کی شرح میں خطرناک اضافہ
اپریل میں 135 جبکہ جولائی میں 4 ہزار طلاق کے کیسز رجسٹرڈ ہوئے
جولائی میں 53 فیصد طلاق کے سرٹیفکیٹ ریاض اور مکہ میں جاری کیے گئے
جولائی میں 19 ہزار جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے ،سعودی وزارت انصاف
ریاض(ویب ڈیسک)
سعودی عرب میں کورونا لاک ڈا ئون کے بعد طلاق کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وجہ سے لگائے گئے لاک ڈائون میں طلاق کی شرح میں اضافے کے ساتھ شادیوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سعودی وزارت انصاف کے مطابق اپریل میں 135 جبکہ جولائی میں 4 ہزار طلاق کے کیسز رجسٹرڈ ہوئے جبکہ جولائی میں 53 فیصد طلاق کے سرٹیفکیٹ ریاض اور مکہ میں جاری کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں لاک ڈائون کے بعد شادیوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔سعودی وزارت انصاف کے مطابق جولائی میں 19 ہزار جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے اور یہ تعداد گذشتہ سال اسی مہینے کے مقابلے میں 47فیصد زیادہ ہے۔