مدین میں شاہ گرام اور تیرات نالے میں طغیانی سے کئی مکانات بہہ گئے، 40 مکانوں، رابطہ پل اور دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا ، ڈی سی سوات
کوہستان کے گائوں لائچی نالے میں ایک ہی خاندان کے 7افراد سیلاب میں بہہ گئے،3خواتین کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ4 افرادلاپتہ ہیں،پولیس
چلاس میں شاہراہ قراقرم پر تتہ پانی سے لال پڑی کے درمیان لینڈ سلائیڈنگ سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا
سوات ،کوہستان،چلاس (ویب ڈیسک)
سوات اور کوہستان میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی ، 17افراد بہہ گئے ، 9 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کے مطابق مدین میں شاہ گرام اور تیرات نالے میں طغیانی سے کئی مکانات بہہ گئے ، نالوں میں طغیانی کے باعث 40 مکانات اور رابطہ پلوں سمیت دیگر املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ ڈی سی سوات نے 17 افراد ریلے کے پانی کے ریلے میں بہہ جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 6 افرادکی لاشیں نکال لی گئی ،دیگر افراد کی تلاش اور علاقے میں امدادی کارروائی جاری ہیں۔کوہستان کے دور افتادہ گائوں لائچی نالے میں اونچے درجے کے سیلاب نے تباہی مچادی ہے اور سیلاب میں ایک ہی خاندان کے7افراد سیلاب میں بہہ گئے۔کوہستان پولیس کے مطابق اب تک تین خواتین کی لاشیں مل گئی ہیں جب کہ بچوں سمیت 4افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ادھر چلاس میں شاہراہ قراقرم پر تتہ پانی سے لال پڑی کے درمیان لینڈ سلائیڈنگ سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔