کوہستان ، جیپ کھائی میں جا گری، تین خواتین اور بچی سمیت6 افراد جاں بحق،2زخمی

 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو پٹن ہسپتا ل منتقل کرنے کے بعد ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلیکس شفٹ کردیا گیا

کوہستان(ویب  نیوز)

ضلع کولئی پالس کوہستان کے علاقے بر پارو میں جیپ کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین، ایک بچی اور 2 مرد شامل ہیں اور ایک خاتون اور ایک بچی زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو پٹن ہسپتا ل منتقل کرنے کے بعدایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلیکس شفٹ کردیا گیا۔ڈی ایس پی پالس مسعود خان نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ رات کو پیش آیا تھا جب مسافر جیپ کولئی پالس ہیڈ کوارٹر سے غازی آباد سے بر پارو جارہی تھی۔مسعود خان نے کہا کہ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز کے ذریعے ہسپتا ل منتقل کیا جبکہ حادثے میں جاں بحق افراد میں میاں بیوی بھی شامل ہیں۔mk/nsr