لاہور (ویب ڈیسک)
لاہور سیالکوٹ موٹروے زیادتی کیس میں مزید پیش رفت ہوئی ہے اور پولیس کو ایک اور کامیابی مل گئی۔
سی آئی اے پولیس نے عابد اور شفقت کے گروہ میں شامل اقبال عرف بالا مستری کو ساہیوال سے حراست میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اقبال عرف بالا مستری کو گرفتار ملزم شفقت کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا
اقبال عرف بالا مستری مرکزی ملزم عابد علی کا قریبی ساتھی ہے۔ موٹروے پر واردات سے قبل عابد علی نے شفقت اور اقبال دونوں کو بلایا تھا لیکن اقبال عرف بالا مستری راستے میں سے ہی واپس چلا گیا تھا۔
اقبال اس کیس کے سوا عابد کے ساتھ متعدد وارداتوں میں شامل رہا ہے۔ واردات کے بعد مفروری سے قبل عابد علی نے اقبال سے رابطہ کیا تھا۔ پولیس کو اقبال سے عابد کے متعلق کافی معلومات ملی ہیں۔