اسلام آباد۔۔ نواز شریف کا پہلا ٹوئٹ ”ووٹ کو عزت دو ،،

اسلام آباد۔۔ سوشل میڈیا پر نواز شریف اور اے پی سی مقبول ترین

اسلام آباد(ویب ڈیسک )  تین بار وزیر اعظم رہنے والے  پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدمحمد نواز شریف نے اپنا پہلا ٹوئٹ ،،ووٹ کو عزت دو ،، کیا ہے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئٹر، فیس بک اور یوٹیوب پر اپنے اکاؤنٹ بنائے ہیں جس کی اطلاع ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے دی۔ٹویٹر پر میاں نواز شریف نے ایک سطر پر مشتمل ٹویٹ کی ہے جو دراصل ان کی جماعت کا نعرہ بھی ہے ووٹ کو عزت دو۔ فیس بک اور یوٹیوب چینل پر پوسٹ کی جانے والی تصویر میں بھی یہی لکھا ہے۔ نواز شریف کی ٹوئٹر پر آمد کے ساتھ ہی ان کے فالورز کی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار سے زائد ہو چکی ہے اور پاکستان میں ٹوئٹر پر رات بھر #TwitterWelcomesNawazSharif اور #ووٹ_کو_عزت_دو ٹرینڈ کرتے رہے۔ٹوئٹر پر ان کی ری ٹویٹ کے جواب میں ملے جلے پیغامات اور ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ ہزاروں افراد نے تو اسی جملے ووٹ کو عزت دو کو ری ٹوئٹ میں لکھتے رہے۔ جبکہ مجموعی طور پر اسے 41 ہزار بار لائیک کیا جا چکا ہے۔

سوشل میڈیا کے تمام نیٹ ورکس پر متحدہ حزب اختلاف کی اے پی سی  اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف  کا خطاب چھاگیا۔ سماجی رابطوں کی تمام ویب سائٹس پر نواز شریف کے خطاب کی ویڈیوز نہ صرف پوسٹ کی گئیں بلکہ بڑی تعداد میں صارفین کمنٹس بھی دے رہے ہیں، فیس بک، ٹوئٹر، یوٹیوب سمیت  دیگر سماجی رابطوں کے ذرائع پر اے پی سی چھائی رہی۔ ایک بہت بڑی تعداد میں صارفین  براہ راست  اپنی رائے دیتے رہے۔ تصاویر لگتی رہیں، ٹوئٹر پر ووٹ کو عزت دو،محمد نواز شریف، اے پی سی ٹاپ ٹرینڈ رہے۔