کراچی (ویب ڈیسک)

کے ایس ای100انڈیکس میں300پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی 42500پوائنٹس سے گھٹ کر 42100پوائنٹس کی پست سطح پر آگیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مندی کا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس میں300پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے انڈیکس 42500پوائنٹس سے گھٹ کر 42100پوائنٹس کی پست سطح پر آگیا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 53ارب روپے ڈوب گئے جس سے سرمائے کا مجموعی حجم79کھرب روپے سے کم ہو کر78کھرب روپے رہ گیا جبکہ 68فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ پیر کو کاروبار کے آغاز کیساتھ ہی دبائو کا شکار ہو گئی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع خوری کی خاطر بعض اسٹاکس میں فروخت کے دبائو کے سبب نہ صرف انڈیکس کی الٹی گنتی شروع ہو گئی بلکہ سرمائے کے انخلاء کی وجہ سے مجموعی سرمائے میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 330.62پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 42504.76پوائنٹس سے کم ہو کر 42174.14پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 156.41پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 17889.85پوائنٹس اور کے ایس ای آل شئیرز انڈیکس 30167.01پوائنٹس سے کم ہو کر 29961.06پوائنٹس ہو گیا ۔مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں53ارب15کروڑ61لاکھ34ہزار386روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 79کھرب45ارب 41کروڑ24لاکھ 38ہزار64روپے سے کم ہو کر 78کھرب92ارب 25کروڑ63لاکھ 3ہزار678روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 11ارب روپے مالیت کے 43کروڑ39لاکھ 41ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ ہفتہ جمعہ کے دن13ارب روپے مالیت کے 51کروڑ61لاکھ 26ہزار حصص کے سودے  ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر 408کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 115کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،277میں کمی اور 16کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے عائشہ اسٹیل مل 5کروڑ89لاکھ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 4کروڑ82لاکھ ،فوجی فوڈز لمیٹڈ 3کروڑ60لاکھ ،پاک انٹر نیشنل بلک 3کروڑ46لاکھ اور کے الیکٹرک لمیٹڈ 2کروڑ95لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے اسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں 72.61روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت 1040.78روپے ہو گئی اسی طرح 42.43روپے کے اضافے سے گیٹرون انڈسٹریز کے حصص کی قیمت 671.00روپے پر جا پہنچی جبکہ کولگیٹ پام ایکس ڈی ایکس بی کے حصص کی قیمت101.83روپے کے اضافے سے2970.00روپے اور نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت 93.33روپے کے اضافے سے 6900.00روپے پر آ گئی ۔