راولپنڈی (ویب ڈیسک)
مودی سرکار کی ہٹ دھرمی برقرار، بھارتی فوج کی کنٹرول لائن کے دیوا سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے سپاہی نور اللہ اور وسیم علی شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں دشمن کا بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا، رواں سال بھارت کی جانب سے اب تک 2333 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔