India's Central Reserve Police Force (CRPF) personnel stand guard alongside a road in Srinagar May 6, 2020. REUTERS/Danish Ismail

بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی’بلااشتعال فائرنگ’ آزادکشمیر کی خاتون شہید

اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارتی افواج کی بربریت نوٹس لیں’شبیر بخاری ‘ابوطالب کاظمی ‘ فرید عباس نقوی’ محمد حسین نقوی ودیگر

مظفرآباد (ویب نیوز)

بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی ‘ کنٹرول لائن کے پر بلااشتعال فائرنگ کرکے کنبے کی واحد کفیل پروین بی بی ٹارگٹ کرکے شہید کردیا۔اس المناک واقعہ کیخلا ف شہریوں کا شدید احتجاج ۔ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں بھی مظلوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے ۔بھارتی افواج سیز فائرنگ کا سلسلہ بند کرے ۔بھارٹی افواج بوکھلاہٹ کاشکار ہوچکی ہے ۔کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وہ وقت دور نہیں جب کشمیری آزادی کی نعمت حاصل کرینگے۔سید شبیرحسین بخاری چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل آزادجموں وکشمیر ‘سید ابوطالب کاظمی سینئر وائس چیئرمین’علامہ سید فریدعباس نقوی سینئر وائس چیئرمین ‘سیدمحمدحسین نقوی وائس چیئرمین سیدالطاف حسین بخاری وائس چیئرمین مولاناسیدطالب حسین ہمدانی ڈویژنل وائس چیئرمین مظفرآباد نے مشترکہ بیان میںپروین بی بی کی شہادت پر پسماندگی سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا اور مرحومہ کی بلندی درجات کے لیے دعا بھی کی گئی ۔ انہوں نے کہا لائن آف کنڑول پربسنے والے مظلوم کشمیری بہن بھائی گزشتہ 75سالوں سے قربانیاں دیتے چلے آئے ہیں اب بھارتی ظلم کی سیا ہ رات ختم ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ پوری کشمیری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ۔ چکوٹھی سیکٹر لائن آف کنٹرول پر واقع گائوں ہوتر یڑی کی رہائشی سیدہ پروین بی بی ،بیوہ سید منظور حسین شاہ کاظمی کوبھارتی قابض افواج نے فائرنگ کرکے شہید کیا ہے۔ انہوں اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ بھارتی افواج کی بربریت کا فوری نوٹس کیا جائے ۔ بھارتی افواج بے گناہ شہریوں کا قتل عام بند کرے۔