نئی دہلی (ویب ڈیسک)

   مودی سرکارانسانی حقوق کی تنظیموں کے خلاف ایک مہم چلا رہی  ،  دفتر میں کام کر نیوالے افراد کے بینک اکائونٹ منجمد کر د یئے  گئے، ملازمین کو فارغ کر کے  کام روکنا پڑا

  بھارت کی حکومت کی جانب سے نشانہ بنایا جا رہا ہے اور وہ اس وجہ سے انڈیا میں اپنے آپریشن بند کر رہے ،ایمنسٹی انٹرنیشنل

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت کے انتقامی اقدامات  اور مقبوضہ کشمیر  سے  متعلق  آوازیں دبانے کی کوشش  کے باعث دفاتر بند کر دیئے ۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق مودی سرکارانسانی حقوق کی تنظیموں کے خلاف ایک مہم چلا رہی ہے۔  دفتر میں کام کرنے والے افراد کے بینک اکائونٹ منجمد کر دیئے  گئے   جس کی وجہ سے ملازمین کو فارغ کر کے تمام کام روکنا پڑ،تنظیم کو بھارت میں اپنے عملے، اپنی جاری مہم اور تحقیقی کاموں کو روکنے پر مجبور کیا گیا ،یہ بھارتی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی تنظیموں کے خلاف مسلسل جاری الزام تراشی میں نئی پیش رفت ہے جو بغیر کچھ معلوم کیے اور کسی مقصد کے ساتھ ایک الزام ہے، ان کے بینک اکائونٹس کو 10 ستمبر کو منجمد کردیا گیا تھا۔عالمی تنظیم کے ڈائریکٹر نے بتایا  کہ بھارتی حکومت دہلی فسادات اور مقبوضہ کشمیر کے متعلق  آوازیں دبانے کی کوشش کر رہی ہے  اور حکومت کی جانب سے ان کو اس کی سزا دینے کی کوشش کی گئی  ۔اس معاملے پر حکومتی نمائندوں کی رائے کے لیے متعدد درخواستوں پر فوری طور پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا ۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل  نے اعلان کیا ہے کہ انہیں اپنے کام کی وجہ سے بھارت کی حکومت کی جانب سے نشانہ بنایا جا رہا ہے اور وہ اس وجہ سے انڈیا میں اپنے آپریشن بند کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں ایمنسٹی نے دعویٰ کیا تھا کہ دہلی پولیس نے فروری میں ہونے والے فسادات کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں۔ دہلی پولیس نے ایمنسٹی کی رپورٹ کو یکطرفہ، متعصبانہ اور بدنیتی پر مبنی ہے قرار دیا تھا۔ایمنسٹی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا ایک برس مکمل ہونے پر بھارتی حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ حراست میں لیے گئے تمام سیاسی رہنماں، کارکنوں اور صحافیوں کو رہا کرے۔انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی عالمی تنظیم   نے کہا کہ رواں ماہ کے آغاز میں بینک اکائونٹس کو منجمد کرنے کے عمل نے دفاتر بند کرنے پر مجبور کیا۔