لاہور (ویب ڈیسک)
ایک لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کے قرضے کم شرح سود پر دیئے جائینگے، مرد و خواتین کیساتھ خواجہ سراؤں کو بھی قرضے دیں گے
سکیم میں سپیشل افراد کو بھی شامل کررہے ہیں، نوجوان PSIC،بینک آف پنجاب کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن درخواست فارم جمع کراسکتے ہیں
سب سے بڑا سرمایہ ہنر ہے، ہم ہنر کو سرمایہ کاری میں بدلنے کا عزم رکھتے ہیں ، وزیراعلیٰ کا پنجاب روزگار سکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب
ماضی میں 250 ارب اورنج لائن ٹرین پر لگائے گئے ، اربوں روپے ہنر مندوں کو ملتے تو آج پاکستان بہت اوپر ہوتا : اسلم اقبال
نوجوانوں کو با اختیار کر کے معیشت کو مضبوط کریں گے ، سکیم کا ہر ماہ جائزہ لیا جائے گا،سکیم ایک گیم چینجر ثابت ہو گی: ہاشم جواں بخت
یہ حکومت کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے،وزیر اعلی عثمان بزدار کے ویژن کو عملی شکل دی ہے: ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن مدثر ریاض ملک
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے تاریخ کی روزگار فراہم کرنے کی سب سے بڑی سکیم کا افتتاح کر دیاـ وزیر اعلی عثمان بزدار نے 90 شاہراہ قائد اعظم پر منعقدہ تقریب کے دوران پنجاب روزگار سکیم کا باقاعدہ آغاز کیا ـ وزیر اعلی عثمان بزدار نے پنجاب روزگار سکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب روزگارسکیم کے تحت 30 ارب روپے سے زائد کے قرضے آسان شرائط پر دیئے جائیں گے اور اس سکیم سے 16 لاکھ سے زائد لوگوں کو رو زگار ملے گاـپاکستان تحریک انصاف کی حکومت روزگار کی فراہمی کے وعدوں کی تکمیل کیلئے عملی اقدامات شروع کر دیئے ہیںـروزگار سکیم کے ذریعے لاکھوں نوجوان معاشی طورپر خود مختار ہوںگے اورپنجاب روز گار سکیم سے فائدہ اٹھا کر ہنر مند نوجوان دوسروں کو بھی روزگار فراہم کرنے کے قابل ہوںگےـانہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت پنجاب روزگار سکیم کے اجراء کا مقصدپڑھے لکھے اورہنر مند نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر قرضے کی سہولت فراہم کرنا ہے ـنوجوان ہی نہیں بلکہ چھوٹی اوردرمیانے درجے کی صنعتوں کے مالکان بھی اپنے کاروبار کو فروغ دے سکیںگےـکورونا وائر س کے دوران معاشی طورپر مشکلات کا سامنا کرنے والے تاجروں اورکاروباری حضرات اپنے بزنس کو بحال کر سکیںگے اور آگے بڑھائیں گےـانہوں نے کہا کہ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اوربینک آف پنجاب کے اشتراک سے ایک لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کے قرضے انتہائی کم شرح سود پر فراہم کیے جائیںگےـقرضے کی واپسی کی شرائط بھی آسان ہوں گیـپنجاب روزگار سکیم سے 20سے 50سال تک کے مرد حضرات، خواتین اورخواجہ سراء بھی مستفید ہوسکیںگے اور اس سکیم میں سپیشل افراد کو بھی شامل کررہے ہیںـیونیورسٹی گریجوایٹ، بزنس ایکسپرٹس،ٹیکنیکل اورووکیشنل ٹریننگ یافتہ حضرات ،ماحول دوست کاروبار،دستکار،ہنرمندافراد اس قرضہ سکیم سے فائدہ اٹھا کراپنے ذریعے ٹیکسٹائل کے 26سب سیکٹرز سمیت23مختلف شعبوں کے 339سب سیکٹرزکیلئے کاروبار،تجارت اورمینوفیکچرنگ کے لئے چھوٹے قرضے دیئے جائیںگےـان قرضوں سے خاص طورپر کاٹیج انڈسٹری کوفروغ ملے گاـپنجاب روزگار سکیم کے تحت قرضے کے اجراء کے عمل کو آسان سے آسان تر بنانے پر توجہ دی گئی ہےـ انہوں نے کہا کہ نوجوان PSIC،بینک آف پنجاب کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن درخواست فارم جمع کراسکتے ہیںـدرخواست گزار پنجاب روزگار ایپ کے ذریعے بھی اپلائی کرسکتے ہیںـانہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ویژن نوجوانوں کومعاشی خود مختاری کی راہ پر گامزن کرنا ہےـنوجوانوں کو نوکریاں تلاش کرنے کی بجائے دوسروں کو ملازمتیں دینے کے قابل بنا رہے ہیں ـ سب سے بڑا سرمایہ ہنر ہے اور ہم ہنر کو سرمایہ کاری میں بدلنے کا عزم رکھتے ہیں ـنوجوان پنجاب روزگار سکیم سے مستفید ہوکر معاشی خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوںگےـوزیر اعلی نے کہا کہ میں صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، ان کی پوری ٹیم ، پنجاب سمال انڈسٹریزکارپوریشن ، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور بینک آف پنجاب کے حکام کو مبارکباد دیتا ہوں ـ صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق دور میں میٹرو بنائی گئی لیکن غریب آدمی کی کوئی نہیں سنی گئی ـماضی کے حکمرانوں نے 250 ارب روپے سے اورنج لائن میٹرو ٹرین پر لگائے لیکن غریب ہنر مند کو ایک پیسہ نہیں دیاـاربوں روپے اگر غریب کے بچوں کو ہنر سکھانے پر لگتے تو آج پاکستان بہت اوپر ہوتا ـ میٹرو بنانے سے غریب کی بھوک ختم نہیں ہو تیـ ایسے پراجیکٹس شعبدہ بازی اور کک بیکس کے لئے شروع کئے جاتے ہیں ـ پنجاب میں صنعتی عمل تیز کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں ـماضی کی حکومت کا فوکس عام آدمی نہیں تھاـہم وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں کمزور طبقے کیلئے کام کر رہے ہیں ـصوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے کہا کہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں ـ نوجوانوں کو با اختیار کر کے معیشت کو مضبوط کریں گے ـپنجاب روزگار سکیم کا ہر ماہ جائزہ لیا جائے گاـ بینکوں کو ہاؤسنگ سیکٹر میں بھی قرضے دینے کی جانب لیکر آئیں گے ـ سکیم کو بہتر سے بہتر بنائیں گے ـپنجاب روز گار سکیم ایک گیم چینجر ثابت ہو گیـ ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن مدثر ریاض ملک نے کہا کہ یہ حکومت کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے ـ68 ہزار ایس ایم ایز کو قرض دینے کا ہدف مقرر کیا ہے ـ نئے کے ساتھ موجودہ بزنس کے لئے قرضہ دیا جائے گاـوزیر اعلی عثمان بزدار کے ویژن کو عملی شکل دی ہے ـ مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن مدثر ریاض ملک نے پنجاب روز گار سکیم کے اہم خدوخال کے بارے میں بریفنگ دیـصوبائی وزرا ، مشیران ، معاونین خصوصی، اراکین اسمبلی،اعلی حکام اوردیگر شخصیات نے تقریب میں شرکت کی.