آزادکشمیر بھر میں دوبارہ سے لاک ڈائون کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس
مظفرآباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ،اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری سپیشل سیکرٹری داخلہ سپیشل سیکرٹری صحت تینوں ڈویثرنز کے کمشنرز ڈی آئی جی صاحبان کی شرکت،آزادکشمیر بھر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار ۔آزادکشمیر بھر میں دوبارہ سے لاک ڈائون کرنے کا فیصلہ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ آزادکشمیر میں پازیٹیو کیسز کی شرح 8.3فیصد پے جو پاکستان بھر میں سب سے زیادہ ہے آزادکشمیر بھر میں دوبارہ لاک ڈاون نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے ۔آزادکشمیر کے انٹری پوائنٹس پر چیکنگ ٹرانسپورٹ و تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائیگا۔وزیراعظم نے کہا کہ اس سے پہلے کہ حالات بے قابو ہو جائیں ہمیں سخت اقدامات اٹھانے ہیں دنیا کی بڑی بڑی معیشتیں کورونا کا مقابلہ نہیں کر سکیں ہمارے وسائل محدود ہیں ۔لاک ڈاون کی جزیات طے کرنے کے لیے اعلی سطحی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔گھر سے باہر اور دفاتر میں ماسک کی مکمل پابندی ہوگی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا جائیگا۔ اجلاس میں فیصلہ ،آزادکشمیر میں مذہبی اجتماعات سیاسی و سماجی تقریبات بھی محدود کی جائیں گی ۔وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی اعلی آفیسران و انتظامیہ کو دو دن میں مکمل حکمت عملی اور بندش کو موثر بنانے کی تجاویزتیار کرنے کی ہدایت کی۔بازار غیر ضروری دفاتر تعلیمی اداروں پر بھی مکمل و جزوی بندش کی تجاویز طے کی جائیں وزیراعظم آزاد کشمیر کی ہدایت۔