نواز شریف سمیت لیگی رہنماں کیخلاف غداری کا مقدمہ، تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل
ٹیم کے سربراہ ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کمبوہ ہونگے ڈی ایس پی محمد غیاث ، انچارج سی آئی اے اقبال ٹائون انسپکٹر طارق الیاس کیانی اور سب انسپکٹر شبیر اعوان شامل
لاہور(ویب ڈیسک ) مسلم (ن) لیگ کے قائد اورسابق وزیراعظم نوازشریف سمیت لیگی رہنماں کیخلاف غداری مقدمے کی تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق میاں نواز شریف سمیت دیگر پارٹی رہنمائوں کے خلاف غداری اور بغاوت کے مقدمے کے معاملے پر آئی جی پنجاب انعام غنی کے حکم پر ایس پی سی آئی اے لاہور کی سربراہی میں 4 افسران پر مشتمل جوائنٹ انوسیٹی گیشن ٹیم(جے آئی ٹی ) تشکیل دے دی گئی۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کمبوہ کے علاوہ ڈی ایس پی شفیق آباد محمد غیاث ، انچارج سی آئی اے اقبال ٹائون انسپکٹر طارق الیاس کیانی اور انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ سب انسپکٹر شبیر اعوان شامل ہیں۔جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے مقدمہ کی تفتیش کا باقاعدہ آغاز کردیا ہیتاہم غداری اور بغاوت کے مقدمہ میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی، ملزمان کی گرفتاریوں کے حوالے سے سی سی پی او محمد عمر شیخ کی جانب سے لائحہ عمل دیا جائے گا جبکہ مقدمہ میں ملزمان کو شامل تفتیش بھی کیا جائے گا۔