ایبٹ آباد (ویب ڈیسک)
پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ملکی سمت درست ہے، آئین اور قانون کی رہنمائی میں منتخب حکومت کی مدد جاری رکھیں گے۔ پاکستان ایک ترقی پذیرملک ہے، آئین پاکستان اور قومی مفادات تمام معاملات میں ہمارے رہنما ہیں۔
ان خیالات کا اظہار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول ایبٹ آباد میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نےپاسنگ آؤٹ پریڈکامعائنہ کیا۔ اور نمایاں کارکردگی دکھانے والےکیڈٹس کوایوارڈز دیئے۔
پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اب وقت ہے متحد ہوکر تمام صلاحیتیں بروئے کارلاکرپاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔ قائد کے ویژن کے مطابق پاکستان نے علاقائی اور عالمی امن کیلئے بھرپور کوششیں کی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ یہ سفر بہت مشکل تھا، لیکن اطمینان یہ ہے کہ آج ہمارے ادارے مضبوط ہو رہے ہیں۔ ہماری تباہی کے منصوبے بنانے والے دشمن مایوسی سے ہماری کامیابیوں کو دیکھ رہے ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ آپ پر فرض ہے کہ مکمل وَفاداری اور بے مثال لگن سے اُن کے اعتماد پر ہمیشہ پُورا اُتریں۔ قوم کا افواج پر اعتماد اور رشتہ شہیدوں اور غازیوں کی بے شمار قربانیوں کا ثمر ہے۔ آپ پر لازم ہے کہ اس رشتے کو مضبوط سے مضبوط تر بناتے جائیں۔ نظم و ضبط، فرائض کی بجاآوری اور غیر جانب داری آپ کا ہدف ہونا چاہیے۔
نوجوان کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپ کو اپنی جوانی کا بڑاحصّہ سخت مشکلات،بہترملکی مستقبل کی آبیاری میں مختص کرنا پڑیگا۔ اسے مشکل کی بجائے چیلنج کے طور پر قبول کریں۔ سپاہ گری مشکل راستہ ہے۔جس پر چلنا آسان نہیں۔ اِس راستے میں اپنے آپ کو وقف کرنا پڑتا ہے اور آپ کو ڈلیور کرنا پڑتا ہے۔
پاک فوج کا سپہ سالار کا کہنا تھا کہ یاد رکھیں اِس عظیم قوم اور پاک فوج کی تمام سابقہ اور آنے والےنشیب وفراز کی ذمہ داری آپ پر ہے، اِن میں بہت سے اُتار چڑھاؤ کے واقعات آپ کی پیدائش سے بھی پہلے کے ہوں گے، اپنی ذمہ داریاں مکمل کرنےکےبعدبھی آپکوملکی سلامتی،سیکورٹی کیلئےجوابدہ ٹھہرایاجائے گا، یہ آپ کے کندھوں پرپاکستان کی عظیم قوم کا آپ سے محبت اور ذمہ داری کا ایک منفرد انداز ہے، پاکستا ن میں کوئی بھی کسی اور کے کئے کیلئے جوابدہ نہیں۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ قوم نےہمیشہ چیلنجز کو کامیابیوں میں تبدیل کیا، فروری 2019 اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی، پاک فوج قابل فخر قوم کی خوبصورت اورحقیقی عکاس ہے، پاکستانی قوم ہرمشکل اورہرچیلنج میں آپ کوشانہ بشانہ ملے گی۔ ہم نے امن کیلئے بھاری قیمت ادا کی ہے۔ امن قائم رکھنےکیلئےلہوسےملک کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان قوم نے ہمیشہ چیلنجزکو کامیابیوں میں تبدیل کیا ہے اور ان شا اللہ اب بھی کریںگے۔ شائد اعتماد،محبت اور حب الوطنی کا نتیجہ ہو،لہٰذا ایسی تنقید پر توجہ دینی چاہیے۔ جہاں تعمیری اصلاح کی ضرورت ہو، اُس کا ضرور جائزہ لیں۔ یہ تنقید دراصل اس بات کا ثبوت ہے کہ بحیثیت قوم ہمیں حالات کا ادراک ہے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ عوام، دستور، دستوری روایات، وطن سے عہدوفا ہماری اصل مضبوطی اورطاقت ہے۔ آئین پاکستان اور قومی مفادات تمام معاملات میں ہمارے رہنما ہیں۔ دفاعی حوالے سے ایک مضبوط پاکستان ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ذات پات، مذہب اور لسانیت سے برتر ہم سب پاکستان کے سپاہی ہیں، اتحاد ہماری قوت اور ان شااللہ ہم سب متحد ہیں، ہائبرڈ وارکا مقصد اِس مفروضے کو تقویت دیناہےکہ یہاں کچھ بھی اچھا نہیں ہوسکتا، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہاں سب کچھ اچھا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ دُشمن اپنے عزائم میں ناکام ہونے کے بعد دل شکستہ ہیں، مایوسی کے شکار دشمن کی طرف سے پاکستان کو ہائبرڈ وارکا سامنا ہے، ہائبرڈ وار کا ہدف عوام ہیں اور میدانِ جنگ انسانی ذہن ہیں، ہر سطح پر قومی قیادت ہائبرڈ وار کا ہدف ہے، آپ کو بحیثیت ینگ لیڈرز پہلے دِن سے اِس چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا، آپ کو اس ماحول میں اُمید کی کِرن بن کر اپنے جوانوں کو اِس پروپیگنڈے سے محفوظ رکھنا ہوگا، اُصولوں اور روایات پرعمل پیرا ہو کر ہی آپ اِس ہائبرڈ وار کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔
بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام کامیابیوں اورچیلنجزکےباوجود وطن اورقوم کوبہترین نتائج کیلئے اپنا آپ پیش کردیا، پاکستان ایک ترقی پذیرملک ہے لیکن پاکستانیوں کے دِل بہت بڑے ہیں، قوم ہرمشکل اور ہرچیلنج میں آپ کواپنے شانہ بشانہ ملے گی۔