کراچی : ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج
چند لوگ ایپ کا غلط استعمال کررہے ہیں، ان کی آئی ڈی بلاک کی جائے۔مؤقف
کراچی(ویب ڈیسک )ٹک ٹاک پرپابندی کے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ، درخواست میں کہا ہے کہ چند لوگ ایپ کا غلط استعمال کررہے ہیں، ان کی آئی ڈی بلاک کی جائے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک پرپابندی کے خلاف درخواست دائر کردی گئی، ٹک ٹاکر منیب احمد نے پابندی کیفیصلے کو چیلنج کیا۔درخواست گزار نے مقف اختیار کیا کہ 2 کروڑ سے زائد لوگ ٹک ٹاک ایپ کواستعمال کرتے ہیں، چند لوگ ایپ کا غلط استعمال کررہے ہیں، ان کی آئی ڈی بلاک کی جائے، تمام لوگوں کے اکاونٹ بند کرنا ٹھیک نہیں۔سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پرپابندی کے خلاف درخواست 15اکتوبر کو سماعت کیلئے منظور کرلی۔یاد رہے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے چین کی مشہورویڈیوشیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی تھی اور کہا تھا کہ غیراخلاقی مواد روکنے کا موثر میکنزم نہ بنانے پر ٹک ٹاک موبائل ایپلی کیشن کو تمام نیٹ ورک پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، موبائل فون کمپنیوں کو بھی ہدایت جاری کر دی گئی۔