کراچی:سندھ بلوچستان میں گیس پیداوار ایک سال میں 14 فیصد کم ہوگئی
گیس پیداوار کم ہونے سے کمپنی کو 30کروڑ کیوبک فٹ یومیہ قلت کا سامنا ہو گا۔حکام
کراچی(ویب ڈیسک )سندھ اور بلوچستان میں قدرتی گیس کے ذخائر تیزی سے کم ہونے لگے ہیں۔سوئی سدرن گیس کمپنی(ایس ایس جی سی) کی دستاویز میں اہم انکشاف کیا گیا ہے کہ سندھ بلوچستان میں گیس پیداوار ایک سال میں 14 فیصد کم ہوگئی ہے۔گیس پیداوار کم ہونے سے کمپنی کو 30کروڑ کیوبک فٹ یومیہ قلت کا سامنا ہو گا۔حکام نے بتایا ہے کہ ایک سال میں سوئی سدرن ریجن کی پیداوارمیں 16 کروڑ کیوبک فٹ کمی ہوئی ہے جبکہ موسم سرما میں سندھ اور بلوچستان سے 98 کروڑ 50 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس پیدا ہوگی۔گزشتہ سال گیس کنوں کی پیداوار 1 ارب 14 کروڑ 50 لاکھ تھی۔ دستاویزمیں بتایا گیا ہے کہ پیداوار میں سب سے زیادہ کمی نعمت بسال فیلڈ میں ہوئی اور فیلڈ کی پیداوار ایک سال میں 4 کروڑ 60 لاکھ کیوبک فٹ کم ہوگئی۔ادھر بھٹ فیلڈ کی پیداوارمیں بھی 3 کروڑ بیس لاکھ کیوبک فٹ کمی ہوئی ہے۔