• آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے ساحلی شمالی اور ساحلی علاقوں میں مزید طوفانی بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

کوئٹہ (ویب نیوز)

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آندھی، بارش اور سیلابی ریلے سمیت مستونگ میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی۔بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ ، ہرنائی، پشین ، نوشکی ، دکی ،بارکھان ، آوارن، خضدار، سوراب سمیت مختلف علاقوں میں شدید بارشیں ہوئیں۔مستونگ میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق 28 اپریل سے جاری بارشوں سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی 7 زخمی ہوئے۔بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب، ندی نالوں میں طغیانی آگئی، ہرنائی میں طور خان کے مقام پر سیلابی پانی آنے سے پنجاب بلوچستان قومی شاہراہ بند ہے۔ بارشوں کے سبب مقامی نالوں ، دریاں اور ڈیموں میں پانی کی سطح بڑھنے لگی تاہم صورتحال معمول کے مطابق ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے ساحلی شمالی اور ساحلی علاقوں میں مزید طوفانی بارشوں کا امکان ہے، صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ڈی ڈی ایم ایز کو الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے۔