مریم نواز کو سالگرہ مبارک لیکن اب بڑی بھی ہوجائیں،فواد چوہدری
جنہیں غلط فہمی ہے کہ عمران جنوری سے پہلے جائیں گے وہ تسلی رکھیں، نہ کوئی آرہا ہے اور نہ کوئی جارہا
اپوزیشن کیسز عدالتوں میں حل کرے، اس کے علاوہ ہم بات کرنے کو تیار ہیں، میڈیا سے گفتگو
فیصل آباد(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مریم نواز کو سالگرہ کی مبارک لیکن اب بڑی ہو جائیں، اپوزیشن کیسز عدالتوں میں حل کرے، اس کے علاوہ ہم بات کرنے کو تیار ہیں ۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے (ن)لیگ کی نائب صدر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اب بڑی بھی ہوجائیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف 25 دسمبر تک اپنی سالگرہ اپنوں میں منائیں۔ملکی سیاست پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کیسز عدالتوں میں حل کرے، اس کے علاوہ ہم بات کرنے کو تیار ہیں، پیسے واپس کریں، ہماری طرف سے لندن میں رہیں یا نیویارک پیرس میں رہیں، تحریک انصاف کی حکومت کو اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالنے کا شوق نہیں ،پاکستان میں بہت لوگ جیلوں میں ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جنہیں غلط فہمی ہے کہ عمران جنوری سے پہلے جائیں گے وہ تسلی رکھیں، نہ کوئی آرہا ہے اور نہ کوئی جارہا ہے، نواز شریف 15 جنوری سے پہلے پاکستان آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ اب معاملات کو مذاکرات سے حل نہیں کریں گے تو پھر تھک کر ہی آئیں گے، سیاسی ڈرامے کرپشن کے بچا کے لیے کیے جارہے ہیں۔ نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک کا مقصد این آر او لینا ہے۔انہوں نے کہا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا صحافی کے اغوا کی کسی سرگرمی میں حکومت کا ہاتھ ہو۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے فلمی صنعت کو نقصان پہنچا، ہم نے فیصل آباد میں میڈیکل سٹی بنائی، ہم میڈیکل صنعت میں خود کفیل ہونے کی کوشش کررہے ہیں، طبی آلات پہلے ادھر نہیں بنتے تھے اب ہم نے نئی صنعتیں بنائی ہیں، ہمیں ڈیجیٹل اور بائیو ٹیکنالوجیز کی طرف جانا ہو گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈرونز کی پالیسی وزیراعظم عمران خان منظور کر دیں گے، نئی پالیسی سے ڈرونز کی ایکسپورٹ اور مینوفیکچرنگ اجازت مل جائے گی۔