مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض، فیصلہ محفوظ

پی پی 80 سرگودھا پر دو وکلا نے ن لیگی رہنما کے کاغذات پر اعتراض کیا

سرگودھا ( ویب  نیوز)

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا، پی پی 80 سرگودھا میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی پر دو وکلا نے اعتراض کیا تھا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف کے پی پی 80 سرگودھا سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی۔الیکشن کمیشن میں اسکروٹنی کے دوران مریم نواز کی قانونی ٹیم اور اعتراض کنندگان کی جانب سے دلائل دیئے گئے، جنہیں سننے کے بعد ریٹرننگ افسر نے فیصلہ 30 دسمبر تک محفوظ کرلیا۔پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 80 سرگودھا کیلئے مریم نواز کے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی پر میں کہا گیا کہ کاغذات پر مریم نواز کے اصل دستخط نہیں۔اعتراضات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مریم نواز سزا یافتہ ہیں اور انہوں نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثے بھی چھپائے ہیں لہذا ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔۔