لاہور (ویب ڈیسک)
وزیر اعظم بدھ کے روز ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے.
عمران خان ایوان اقبال میں انصاف ڈاکٹرز فورم کی تقریب سے خطاب کریں گے، وزیراعلی اور گورنر پنجاب سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔
وزیراعظم عمران خان بدھ کے روز لاہور میں مصروف دن گزاریں گے، دورہ لاہور کے دوران وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار، وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے، وزیر اعلی صوبے کے مختلف امور بارے وزیر اعظم کو بریف کریں گے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی بھی وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی۔
وزیراعظم گورنر ہاؤس میں بھی ایک اجلاس کی صدارت کریں گے، وزیراعظم ایوان اقبال میں انصاف ڈاکٹرز فورم کی تقریب سے خطاب کریں گے۔ عمران خان ایوان وزیر اعلی میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم ہیلتھ کارڈ ز کے حوالے سے بھی ایک اجلاس کی صدارت کریں گے، عمران خان پارٹی میڈیا کے محاذ پر متحرک رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔