کورونا وائرس ، ملک بھر میں مزید20افراد جاں بحق
اموات 6943ہوگئیں ،،1502نئے کیسز رپورٹ ، متاثرین کی تعداد 3لاکھ 41ہزار 753ہو گئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) کوروناوائرس کے وار میں تیزی آگئی ، ملک بھرمیں مزید 20افراد چل بسے ،اموات 6943ہو گئیں ،1502نئے کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرین کی تعداد 3لاکھ 41ہزار 753ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ تازہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 17 ہزار 898 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور 16 ہزار 912 زیرعلاج ہیں،890مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،317898افراد شفایاب ہو چکے ۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 21 ہزار 302 ہو گئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 6 ہزار 208، سندھ میں ایک لاکھ 48 ہزار 922، خیبر پختونخوا میں 40 ہزار 285، بلوچستان میں 16 ہزار 41، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 343 اور آزاد کشمیرمیں 4 ہزار 652 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 399 اور سندھ میں 2 ہزار 667 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 288، اسلام آباد میں 236، بلوچستان میں 153، گلگت بلتستان میں 93 اور آزاد کشمیر میں 107 ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچائو کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔