آیا صوفیہ ترکی کی طرز پر کروڑوں کی لاگت سے خوبصورت مسجد تعمیر
مسجد 5سال کی مدت میں 16کنال رقبے پر بنائی گئی ہے، 28 گنبد اور 4مینار ہیں
پنڈی بھٹیاں(ویب ڈیسک )پنڈی بھٹیاں کے علاقے وجھواں شریف میں آیا صوفیہ ترکی کی طرز پر کروڑوں روپے کی لاگت سے خوبصورت مسجد تعمیر کی گئی ہے۔ دلکش مسجد 5سال کی مدت میں 16کنال رقبے پر بنائی گئی ہے، مسجد کے اٹھائیس گنبد اور 4مینار ہیں، شیشے سے دلفریب نقش نگاری مسجد کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہی ہے۔پنڈی بھٹیاں کے علاقے وجواں شریف میں ترکی میں تعمیر آیا صوفیہ مسجد کی طرز پر مسجد سیدہ فاطمہ الزہرہ ا دلکش مسجد تعمیر کی گئی ہے۔ 2ایکڑ کے رقبہ پر تعمیر کی گئی مسجد 5سال کی قلیل مدت میں مکمل ہوئی، 2015میں شروع کی جانے والی مسجد پر علاقہ بھر کے لوگوں نے دل کھول کر خرچ کیا، اپنی مدد آپ کے تحت کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی مسجد میں مردان سمیت مختلف شمالی علاقہ جات کا پتھر استعمال کیا گیا ہے۔مسجد میں شیشے کی کشید کاری کا کام ملتان کے رہائشی کاریگروں نے بڑی ہی نفاست سے سرانجام دیا ہے، آیا صوفیہ کی طرز پر تعمیر ہونے والی مسجد کے اٹھائیس گنبد اور 4 مینار ہیں، خوبصورت مسجد کو دیکھنے دور دراز کے علاقوں سے شہریوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔