کورونا بڑھتے کیسز’ اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈائون نافذ

کورونا بڑھتے کیسز’ اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈائون نافذ

اسلام آباد(صباح نیوز) کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈائون لگا دیا گیا۔جاری کردہ مراسلے کے مطابق کورونا وائرس کے مریض سامنے آنے پر اسلام آباد کے سیکٹر آئی 8تھری اور آئی 8فور میں اسمارٹ لاک ڈائون لگا دیا گیا ہے جبکہ سیکٹر جی 9ون اور سیکٹر جی 10فور میں بھی اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی ٹیمیں متعدد سیکٹرز میں لوگوں کو قرنطینہ کرنے کے لیے سیمپل لے رہی ہیں۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.