پشاور (ویب ڈیسک)
خیبرپختونخوا میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا، 64 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے پولیس لائن ہسپتال میں کیا، مہم کے دوران صوبہ بھر میں 64 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانےکا ہدف مقرر کیا گیا ہے، چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ والدین بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے ضرور پلائیں۔
ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کورونا صورتحال خراب ہے، کیسز میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے، پشاور میں کورونا کیسزکی شرح 19 فیصد تک پہنچ گئی ہے، لوگ تعاون کریں تو مکمل لاک ڈائون میں نہیں جانا چاہتے، پشاورکے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا، مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باعث بیڈز کی تعداد میں اضافہ کر رہے ہیں، محدود وسائل میں کورونا وائرس کیسز میں اضافہ چیلنج ہوگا۔