اسلام آباد (ویب ڈیسک)
اوگرا نے ماہ دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا، ایل پی جی130روپے سے بڑھا کر 132 روپے فی کلو مقرر، گھریلو سلنڈر 1530 روپے سے بڑھا کر 1553روپے ، کمرشل سلنڈر 5888 روپے سے بڑھاکر5976روپے کر دیا گیا،ایل پی جی کی پیداواری قیمت71177سے بڑھا کر 72835روپے ہو گئی، گھریلو سلنڈ23روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت88 روپے مہنگا کر دیا گیا، رواں مالی سال تقریباً603,997 لوکل پروڈکشن اور تقریباً 360,285 میٹرک ٹن ایل پی جی امپورٹ ہوئی۔
ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھرنے کہا کہJJVL جام شورو جوائنٹ وینچر کی بندش سے حکومت کو گزشتہ 6 ماہ میں تقریبا 2ارب روپے کے نقصان کا سامنا اور عوام کو مہنگی گیس خریدنا پڑی۔