اسلام آباد (ویب ڈیسک)

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے کپاس پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مشیر تجارت عبدالزاق داؤد نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ای سی سی نے کپاس پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے، ریگولیٹری ڈیوٹی ختم ہونے سے ملبوسات کے شعبے کی برآمدات میں آسانی ہوگی۔

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ ویلیو ایڈیڈ ایکسپورٹ حاصل کرنے کی ہماری پالیسی کے مطابق ہے، ای سی سی کا فیصلہ اب توثیق کے لئے کابینہ میں جائے گا، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کابینہ سے ہو گی۔