پشاور(ویب ڈیسک )
خبیرٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن سیلنڈر بروقت نہ پہنچنے کے باعث کورونا کے 8 مریض دم توڑ گئے۔
ترجمان خبیر ٹیچنگ اسپتال کے مطابق گزشتہ شب روالپنڈی سے آکسیجن سیلنڈر بروقت نہ پہنچنے کی وجہ سے کورونا کے 8 مریض جاں بحق ہوگئے۔
ترجمان خیبر ٹیچنگ اسپتال نے بتایا کہ سردی میں مریضوں کو آکسیجن کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے، تاہم آکسیجن ختم ہونے پر سنٹرل آکسیجن سے سپلائی تین گھنٹے تاخیر سے پہنچی، اسپتال کے مختلف وارڈز میں تشویش ناک حالت میں مریض شدید مشکلات کا شکار رہے، اور بروقت آکسیجن نہ ملنے کے باعث کورونا وارڈ، آئی سی یو اور میڈیکل وارڈ میں تشویشناک حالت میں زیرعلاج 8 مریض دم توڑ گئے۔
دوسری جانب وزیر صحت تیمور جھگڑا کا کہنا ہے کہ خیبر ٹیچنگ اسپتال میں گزشتہ رات آکسیجن سپلائی کم ہونے کی وجہ سے واقعہ پیش آیا، بی او جی کو فوری انکوائری کرنے کی ہدایت کی ہے، اور فوری تحقیقات کرکے 48 گھنٹوں میں ایکشن لینے کا حکم دے دیا ہے۔