اسلام آباد (ویب ڈیسک)
ملک بھر میں مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید 80مریض انتقال کر گئے جس کے بعدوفات پانے والے کل مریضوں کی تعداد9330تک پہنچ گئی جبکہ کوروناوائرس کے مزید2615کیسز رپورٹ ہوئے ۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے 2365مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے اتوار کے روز ملک میں کوروناوائرس کی تازہ ترین صورتحال کے حوالہ سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اب تک پاکستان میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد چار لاکھ 57ہزار288تک پہنچ گئی ۔ اب تک ملک میں کوروناوائرس کے کل چار لاکھ سات ہزار405مریض مکمل طور پر شفایاب ہو چکے ہیں،اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد40553تک پہنچ چکی ہے۔ این سی او سی کے مطابق صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، شفایاب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے پہلے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پرہے۔ اس وقت صوبہ پنجاب کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں تیسرے نمبر پرہے۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح دو فیصد اور شفایاب ہونے والے مریضوں کی شرح 88فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 206 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2615 مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 63 لاکھ ایک ہزار 341 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق اب تک صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے 3 ہزار 604 مریض انتقال کر چکے ہیں، صوبہ سندھ میں 3 ہزار 319،صوبہ خیبر پختونخوا ایک ہزار 536، اسلام آباد میں 389، گلگت بلتستان میں 99،صوبہ بلوچستان میں 179 اور آزاد جموں و کشمیر میں 204 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اب تک اسلام آباد میں کوروناوائرس کل رپورٹ ہونے والے کیسزکی تعداد 36 ہزار 117تک پہنچ گئی ، خیبر پختونخوا میں 54 ہزار 948، سندھ میں 2 لاکھ 4 ہزار 103، پنجاب میں ایک لاکھ 31 ہزار 428، بلوچستان میں 17 ہزار 909، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 961 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 822 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں مثبت کیسز کی شرح 6.61 فیصد ہو گئی ۔ حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسزکی شرح سب سے زیادہ 24.59فیصد ہوگئی۔کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 11.20 فیصد، راولپنڈی17.21، آزاد جموں کشمیر 7.47، بلوچستان 3.56، گلگت بلتستان 1.07، اسلام آباد 3.5 فیصد ہے۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 3.8، خیبرپختونخوا 8.19، سندھ 9.20، لاہور8.08، فیصل آباد 3.79، ملتان 3.40، پشاور 9.23، سوات 6.96، ایبٹ آباد14.49، کوئٹہ5.65، میرپور میں 7.92 اور مظفرآباد 13.57 فیصد ہے۔این سی او سی کے مطابق چار بڑے شہروں میں تشویشناک حالت کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی، ملتان میں 46 فیصد، اسلام آباد 44 فیصد، پشاور 26 فیصد اور لاہور میں 33 فیصد مریض وینٹی لیٹر ز پر ہیں۔