اسلام آباد (ویب ڈیسک)

ملک بھر میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح 6.61 فیصد ہو گئی۔ 11.80 فیصد کورونا پازیٹو کیسز کے ساتھ کراچی سر فہرست، پشاور کا دوسرا ور میرپور کا تیسرا نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 9.23 فیصد اور میرپور میں 7.92 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ آزاد جموں و کشمیر میں 7.47 فیصد، بلوچستان میں 3.56 فیصد، گلگت بلتستان میں 1.07 فیصد، اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 3.57 فیصد رہی۔ خیبرپختونخوامیں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.19 فیصد، پنجاب میں 3.86 فیصد، سندھ میں 9.20 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 87 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 250 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 54 ہزار 673 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 179 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 30 ہزار 706، سندھ میں 2 لاکھ 2 ہزار 983، خیبر پختونخوا میں 54 ہزار 448، بلوچستان میں 17 ہزار 880، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 814، اسلام آباد میں 35 ہزار 905 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 937 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 62 لاکھ 64 ہزار 134 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 75 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 4 ہزار 501 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 486 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 87 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 250 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 558، سندھ میں 3 ہزار 302، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 521، اسلام آباد میں 388، بلوچستان میں 179، گلگت بلتستان میں 99 اور آزاد کشمیر میں 203 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔