آواران (ویب ڈیسک)
بلوچستان کے علاقے آواران میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں آواران کے علاقے کلکور میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس پر وہاں موجود دہشت گردوں نے حملہ کردیا، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 7 دہشت گرد مارے گئے تاہم دہشت گردوں کے حملے میں کسی سیکیورٹی اہلکار کے زخمی یا ہلاکت کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے مزید دستوں کو طلب کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے جب کہ مارے جانے والے دہشت گردوں کی لاشیں آواران کے اسپتال میں منتقل کردی گئی ہیں تاہم ابھی تک ہلاک دہشت گردوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔