کراچی:اسٹاکایکس چینج میں کاروبار حصص میںاتار چڑھاو کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی کا رجحان غالب
کے ایس ای100نڈیکس 36.03پوائنٹس کی کمی سے 44650.43پوائنٹس کی سطح پرآ گیا ۔54.03فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ
کراچی(ویب ڈیسک )پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو کاروبار حصص میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی کا رجحان غالب آگیااور کے ایس ای100نڈیکس 36.03پوائنٹس کی کمی سے 44650.43پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جب کہ54.03فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں4ارب13کروڑ50لاکھ روپے کی کمی ہوئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیرکی نسبت 7.68فیصدزائد رہا۔منگل کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوااور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی برقرار رہی جس کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 44830.28پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی جس کے سبب انڈیکس 44463پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی لیکن مندی کے اثرات ختم نہ ہوسکے اورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 36.03پوائنٹس کی کمی سے 44650.43پوائنٹس پر بند ہوا ۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس61.50پوائنٹس کی کمی سے18708.70پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس15.86پوائنٹس کی کمی سے31266.16پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس269.78پوائنٹس گھٹ کر72636.28 پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔ منگل کو409کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جن میں 221کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 179میں کمی اور9میں استحکام رہا۔مجموعی طور پر مارکیٹ میں58کروڑ23لاکھ67ہزار875شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ پیرکو54کروڑ8لاکھ30ہزار سے زائد حصص کے سودے ہوئے تھے۔مندی کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ4ارب13کروڑ49لاکھ90ہزار320 روپے گھٹ کر81کھرب48ارب85کروڑ2لاکھ75ہزار256 روپے رہ گیا ۔ سرگرم کمپنیوں میںہم نیٹ ورک،پاک ریفائنری،ٹی آر جی پاکستان، پاک الیکٹرون،کوٹ اددوپاور،جہانگیرصدیق اینڈ کمپنی،اذگارڈنائن،حب پاور کمپنی،پی ٹی سی ایل اورعائشہ اسٹیل مل شامل ہیں۔حصص کی قیمتوں میں نمایاں اتار چڑھاو کے لحاظ سے کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت44روپے کے اضافے سے3024روپے اورجیلٹ پاک27.30روپے کے اضافے سے417.86روپے ہوگئی جب کہ انڈس ڈائنگ31.99روپے کی کمی سے500.01روپے اورگیٹرن انڈسٹریز30روپے کی کمی سے590روپے ہوگئی ۔