ایف پی سی سی آئی گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے’سیکرٹری پانی و بجلی سجاد حیدر، سیکرٹری زراعت ظفر وقار تاج

فیڈریشن سرمایہ کاری کے فروغ اور گلگت میں سیاحت، ہائیڈرو ، فروٹ، جیمز اینڈ جیولری و صنعتوں کے فروغ کیلئے جلد بڑے منصوبہ پر کام شروع کر رہی ہے جس سے نہ صرف گلگت میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا بلکہ روزگار کے موقع بھی فراہم ہونگے۔ حاجی قربان علی، مرزا عبدالرحمن

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) ایف پی سی سی آئی اور حکومت گلگت بلتستان کا بجلی ، زراعت اور صنعتوں کے فروغ اور معاشی ترقی کیلئے مل کر کا م کرنے پر اتفاق۔ ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس اسلام آباد کے چیئرمین کا عہدہ گلگت بلتستان کے سپوت حاجی قربان علی کو ملنا کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں۔حاجی قربان علی ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کریںگے۔ سیکرٹری پانی و بجلی گلگت بلتستان سجاد حیدر اور سیکرٹری زراعت ظفر وقار تاج کی قربان علی نومنتخب چیئرمین ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس اور مرزا عبدالرحمن کوآرڈینیٹر ایف پی سی سی آئی کومبارکباد۔ گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری ، صنعتوں اور سیاحت کے فروغ ، تجارتی و معاشی ترقی سمیت بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے ایف پی سی سی آئی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا ۔قربان علی اور مرزا عبدالرحمن کی گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پانی و بجلی گلگت بلتستان سجاد حیدر اور سیکرٹری زراعت ظفر وقار تاج نے گزشتہ روز قربان علی چیئرمین ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس اور مرزا عبدالرحمن کوآرڈینیٹر سے اسلام آباد آفس میں ملاقات کی۔انہیں عہدے سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے صدر ایف پی سی سی آئی میاں ناصر حیات مگو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری شخصیت اور بزنس کمیونٹی کے مسائل کیلئے بھرپور جنگ لڑنے والے قربان علی جیسی شخصیت کو اس عہدے سے نوازناگلگت بلتستان کے عوام پر احسان ہے ۔
انہوں نے کہاسیکرٹریز گلگت بلتستان سجاد حیدر اور ظفر وقار تاج نے کہا کہ ہماری حکومت گلگت بلتستان میں زراعت ، بجلی ،صنعتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے ۔ پاکستان کی بزنس کمیونٹی گلگت بلتستان میں ہائیڈرو، فریش فروٹ، ڈرائی فروٹ، سیاحت ، زراعت سمیت مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کرکے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ ایف پی سی سی آئی عہدیدران گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ ملاقات کے دوران ہنزہ چیمبر کے صدر محبوب ربانی اور جی بی ممبر ایف پی سی سی آئی گلشیر خان بھی موجود تھے ۔ قربان علی چیئرمین ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس اسلام آباد اور مرزا عبدالرحمن کنوینئر کیپٹل آفس نے دونوں سیکرٹریز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے گلگت حکومت کیساتھ اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پاکستان کی ٹریڈ باڈیز جن میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، ہنزہ ، نگرچیمبرز ملکر گلگت بلتستان میں ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے فریش فروٹ، ڈرائی فروٹ، جیمز اینڈ جیولری ، سیاحت اور صنعتوں کے فروغ کیلئے بہت جلد ایک بڑے منصوبے پر کام شروع کرینگے جس سے نہ صرف گلگت بلتستان میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا بلکہ لاکھوں نوجوانوں کو روزگار کے بھرپور مواقع بھی حاصل ہونگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف پی سی سی آئی ملک کی تعمیر و ترقی اور معیشت کی بحالی سمیت تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ہمیشہ سے جدوجہد کرتی آئی ہے ۔ گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کے کئی مواقع ہیں ۔ ایف پی سی سی آئی ہائیڈرو پاور ، سیاحت ، زراعت سمیت مختلف منصوبوںمیں سرمایہ کاری کیلئے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں سے رابطے کرکے گلگت کی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار کرے گا۔