اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور فیصل آباد ریجن میں بجلی بحال ہو گئی۔ جھنگ، میانوالی اور ملتان میں بھی سپلائی بہتر ہو رہی ہے۔ سسٹم کو مکمل آن لائن آنے میں کچھ گھنٹے لگیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ بجلی کی ترسیل کےنظام میں جدت نہ آنےسےبجلی کی فراہمی میں مشکلات پیش آتی ہیں،بجلی کی ترسیل کےنظام کواپ گریڈنہ کرنے سے مسائل پیداہوئے۔موجودہ حکومت بجلی کےترسیل کےنظام کواپ گریڈکرنےکیلئےاقدامات کررہی ہے،گزشتہ رات بجلی کےبریک ڈاؤن سے ملک بھرمیں بجلی کی فراہمی میں تعطل آیا،ماضی کی حکومتوں نے بجلی کی پیداواربڑھانےپرتوجہ نہیں دی۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں مرحلہ وار بجلی بحالی کا کام جاری ہے، جیكب لائن، گارڈن ایسٹ، ڈیفنس، نارتھ کراچی کے کچھ مقامات پر بجلی بحال کر دی گئی، شاہ فیصل اور بلوچ کالونی کے بھی کچھ مقامات پر بجلی بحال کردی گئی، تکنیکی ٹیمز بجلی کی جلد مکمل بحالی کے لیے کوشاں ہیں۔