اسلام آباد: (ویب ڈیسک )
عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید46افراد جا ں بحق ہوگئے جس کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد 10ہزار644 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق24گھنٹوں میں کورونا کے 2ہزار899نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد5لاکھ 2ہزار 416تک پہنچ گئی ہے۔ملک میں کورونا4 لاکھ56ہزار669افراد صحتیاب ہوچکے ہیں اور فعال مریضوں کی تعداد34ہزار803ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 44ہزار410کورونا ٹیسٹ کیے گئے جب کہ ملک بھرمیں اب تک 70لاکھ 88ہزار 014کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4ہزار260افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3ہزار 6593، خیبرپختونخوا ایک ہزار728، اسلام آباد439، گلگت بلتستان101، بلوچستان میں 188اور آزاد کشمیر میں 235افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 39ہزار120، خیبر پختونخوا میں60ہزار148، سندھ 2لاکھ 25ہزار509، پنجاب ایک لاکھ 44ہزار904، بلوچستان18ہزار373، آزاد کشمیر 8ہزار478اور گلگت بلتستان میں 4ہزار 879افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔پاکستان میں پہلے50ہزار کیسز 86دنوں اور آخری پچاس ہزار کیسز صرف بائیس روز میں سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح 5.92فیصد ہوگئی ہے۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح زیادہ 13.84فیصد ہے۔حیدرآباد میں شرح 8.79فیصد، سوات 7.89، آزاد جموں کشمیر2.14، بلوچستان 4.95،اسلام آباد3.98، خیبرپختونخوا5.87، پنجاب4.44اور سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 8.40 فیصد ہے۔قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق کر دی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق دو پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم پائی گئی۔ دونوں شہری برطانیہ سے وطن واپس آئے۔وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا کی نئی قسم کے چار مشکوک مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ چاروں کے ٹیسٹ لے کر این آئی ایچ بھجوا دئیے ہیں۔