کورونا وائرس سے ملک میں مزید 41 اموات، 2408 نئے کیسز رپورٹ
مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 10717 ہوگئی ،کیسز 5 لاکھ 6701تک جاپہنچے
اسلام آباد(ویب ڈیسک )عالمی وبا کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 41 افراد انتقال کرگئے جبکہ 2408 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40088 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2408 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 41 ہلاکتیں ہوئیں،اس طرح کورونا مثبت آنے کی شرح 5.6 فیصد رہی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 10717 ہوگئی ہے اور کیسز 5 لاکھ 6701تک جاپہنچے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد 34007ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3606 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 461977 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 227885 ہوگئی ہے جبکہ 3708 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 146016 ہے اور 429999 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جبکہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18429 اور ہلاکتیں 188ہوچکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 61648اور 1743ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 8501افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 235 افراد انتقال کرگئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4882اور 101افراد انتقال کرچکے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 39340ہے اور اب تک 443مریض انتقال کرچکے ہیں۔