اصل ریٹائرمنٹ توصرف قبرمیں ہی ہوتی ہے،عمران خان

تبدیلی ایک مسلسل عمل کا نام ہے، یہ کوئی سوئچ نہیں جسے آن کریں تو تبدیلی آگئی

میری زندگی تو بہت آسان ہو جائے اگر میں اپوزیشن کو این آراو دوں، یہ پاکستان کی تباہی ہے

بھارتی وزیراعظم مودی کی حکومت کا ایک ہی مقصد ہے اور وہ پاکستان میں انتشار پھیلانا ہے

ہم مرمر کے ٹیکس اکٹھا کرتے ہیں، آدھا گزشتہ حکومتوں کیلئے ہوئے قرضوں کی قسطوں پر چلا جاتا ہے، وزیراعظم کی ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ تبدیلی ایک مسلسل عمل کا نام ہے اصل ریٹائرمنٹ توصرف قبرمیں ہی ہوتی ہے۔ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ ملک کے22کروڑ عوام میں سے صرف 3ہزار لوگ 70فیصد ٹیکس دیتے ہیں، ہم جو مرمر کے ٹیکس اکٹھا کرتے ہیں اس میں سے آدھا گزشتہ حکومتوں کے لئے ہوئے قرضوں کی قسطوں پر چلا جاتا ہے، میری زندگی تو بہت آسان ہو جائے اگر میں پوزیشن کو این آراو دے دوں، لیکن یہ پاکستان کی تباہی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انقلاب کا مطلب ہوتا ہے اسٹیٹس کو کی تبدیلی، اس کیلئے مسلسل جدودجہد کی ضرورت ہے، تبدیلی ایک مسلسل عمل کا نام ہے، یہ کوئی سوئچ نہیں جسے آن کریں تو تبدیلی آگئی۔عمران خان نے کہا کہ ہم ایک فیصلہ کن مرحلے پر ہیں، ہماری برآمدات بڑھ رہی ہیں، کنسٹرکشن انڈسٹری ٹیک آف کرگئی ہے، سروس انڈسٹری اس وقت پوری دنیا میں بحران کا شکارہے، جب آپ خرچے کم کرتے ہیں تو ڈیمانڈ کو نیچے لاتے ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی حکومت کا ایک ہی مقصد ہے اور وہ پاکستان میں انتشار پھیلانا ہے۔ اصل ریٹائرمنٹ توصرف قبرمیں ہی ہوتی ہے۔