نئی دلی (ویب ڈیسک)
بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے مورمبا گاؤں میں 800 مرغیاں مرگئیں، مرغیوں کے مرنے کی وجہ برڈفلو کہا جارہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے مورمبا گاؤں کے 10 کلو میٹر علاقے میں مرغیاں لانے اور لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
بھارتی ریاست کیرالہ، راجستھان، ہریانہ، گجرات، ایم پی، ایچ پی اور یوپی میں برڈ فلو پھیلنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ پارکوں میں مردہ پائے جانے والے کوؤں اور بطخوں میں بھی برڈفلو کی تصدیق ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نئی دلی کی سنجے جھیل کی بطخوں اور کوؤں میں برڈ فلو پایا گیا ہے، جس کے بعد نئی دلی حکومت نے غازی پور میں مرغا منڈی دس روز کے لیے بند کر دی ہے۔
کانپور میں برڈ فلو کے خطرے کے سبب زولوجیکل گارڈن بند کردیا گیا، کانپور زولوجیکل گارڈن میں مردہ پائے گئےکوؤں میں برڈ فلو کی تصدیق ہوئی تھی۔
برڈ فلو کے پھیلاؤ کے سبب بھارت میں مرغیوں کی قیمت 50 فیصد گرگئی۔