ڈبلیو ایچ او نے لداخ سمیت جموں و کشمیر کو ہندوستان کے نقشے میں شامل نہیں کیا
عالمی ادارہ صحت نے اپنی ویب سائٹ پر شائع نقشے میں جموں و کشمیر کو الگ سے ظاہر کیا ہے
جینوا (ویب ڈیسک)
عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) نے جموں وکشمیر کو بھارتی حصہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔ ڈبلیو ایچ او نے لداخ سمیت جموں و کشمیر کو ہندوستان کے نقشے میں شامل نہیں کیا بلکہ جموں و کشمیر کو  اپنے نقشے میں الگ سے ظاہر کیا گیا ہے۔ بھارتی حکومت نے 5 اگست2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے قانون دفعہ370 ختم کرکے جموں و کشمیر کو دو الگ الگ یونین ٹیریٹریز قرار دیا تھا۔ بھارتی نقشے میں بھی  ان دونوں جموں وکشمیر اور لداخ  یونین ٹیریٹریز کو شامل کیا گیا تھا۔عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) نے اپنے نقشے میں بھارت کے اس اقدام کو  تسلیم نہیں کیا  اور جموں وکشمیر کو الگ سے دکھا  یا ہے ۔عالمی ادارہ صحت نے اپنی ویب سائٹ پر شائع کردہ رنگین کوڈ والے عالمی نقشے میں ہندوستان کو نیلے رنگ میں دکھایا ہے ، جبکہ لداخ سمیت جموں و کشمیر کو بھورے رنگ کے ساتھ الگ شناخت  دی ہے ۔ بھارتی  انگریزی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے نقشہ پر تبصرہ کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لداخ کے ساتھ جموں و کشمیر کو بھی  بھورے  رنگ میں دکھایا گیا ہے ، جبکہ ہندوستان کونیلے رنگ  میں دیکھایا  گیا  ہے۔ اکسائی چن کو بھی بھورے رنگ میں دکھایا گیا ہے ، ۔ لندن میں آئی ٹی کنسلٹنٹ پنکج  نے کہا ہے کہ ڈبلیو ایچ او نقشے میںجموں و کشمیر اور لداخ کو ایک اور رنگ کے ساتھ دیکھ کرحیران ہوا ہوں۔چین اس کے پیچھے ہوسکتا ہے ، کیونکہ وہ ڈبلیو ایچ او کو  زیادہ فنڈز فراہم کرتا ہے.